کاروار:19؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں سنیچر کو رکن پارلیمان حلقہ کے ترقی جاتی منصوبے کے تحت چل رہے کاموں کا جائزہ لینےکے لئے منعقد کی گئی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے کسی بھی کام کو باقی نہ رکھنے کی افسران کو ہدایات دی
ہیگڈے نے کہا کہ ضلع میں جو بھی کام باقی ہیں اُسے جلد سے جلد پورا کیا جائے، اس سلسلےمیں اگر کوئی مشکل درپیش ہوتو ڈی سی یا خود ان سےرابطہ کریں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے کہا کہ 16ویں لوک سبھا کے سال 2018-2017 میں صرف 2.5کروڑ روپئے ہی منظور ہوئے تھے، رواں سال کی دوسری قسط اور سال 2018-2019کی پوری امداد باقی ہے۔ اس لئے جو کچھ امدادمیسر ہے اسی میں کام مکمل کریں تو آئندہ پوری امداد حاصل کرناممکن ہوگا۔
میٹنگ میں مختلف محکمہ جات کے افسران نے اپنے اپنے کاموں کی رپورٹ پیش کی ۔